ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہاہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنیس نے تازہ رپورٹ سیاسی اھداف پرمبنی ہے۔ علی اکبر صالحی نے تسنیم نیوز سے گفتگو میں آئي اے ای اے کی حالیہ رپورٹ کے بار ےمیں کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ یہ اس رپورٹ کا انصاف سے کوئي واسطہ نہیں ہے بلکہ سیاسی اھداف پر مشتمل ہے۔ انہوں نے بعض ملکوں کی جانب سے ایران کے ایٹمی مسئلے پر شور غل مچانے کے بارے میں کہا کہ یہ شوروغل محض پروپگينڈوں کے مقصد سے جاری ہے اور لیکن ایران اس کو نظر میں لائے بغیر ایٹمی حقوق حاصل کرنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوں نےکہا کہ ایران ابھی ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کےساتھ مکمل سمجھوتے نہیں پہنچا ہے اور مذاکرات ناقص ہیں لیکن ایجنسی نے اپنے دعووں کےبارےمیں اپنی نظر بیان کردی ہے۔ علی اکبرصالحی نے کہا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیاں ستائس ستمبر کو مذاکرات ہونگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 458386
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہاہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنیس نے تازہ رپورٹ سیاسی اھداف پرمبنی ہے۔